Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:329,TotalNo:4980


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرچ کرنے کا بیان
باب
عورت کے لئے خادم رکھنے کا بیان
حدیث نمبر
4980
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ سَمِعَ مُجَاهِدًا سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَی يُحَدِّثُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلَام أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ خَادِمًا فَقَالَ أَلَا أُخْبِرُکِ مَا هُوَ خَيْرٌ لَکِ مِنْهُ تُسَبِّحِينَ اللَّهَ عِنْدَ مَنَامِکِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتَحْمَدِينَ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتُکَبِّرِينَ اللَّهَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ ثُمَّ قَالَ سُفْيَانُ إِحْدَاهُنَّ أَرْبَعٌ وَثَلَاثُونَ فَمَا تَرَکْتُهَا بَعْدُ قِيلَ وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ قَالَ وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ
حمیدی، سفیان، عبید ﷲ بن ابی یزید، مجاہد، عبدالرحمن بن ابی لیلی، حضرت علی ابن ابی طالب رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ فاطمہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس ایک خادم لینے کے لئے حاضر ہوئیں تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں وہ چیز نہ بتا دوں جو تمہارے لئے اس سے بہتر ہو (جو تم مانگتی ہو) اپنے سوتے وقت 33 بار سبحان ﷲ کہو 33 بار الحمدللہ کہو اور 34 بار ﷲ اکبر پڑھ لیا کرو، پھر سفیان نے کہا ان میں سے کسی کو چونتیس بارپڑھے، حضرت علی رضی ﷲ عنہ نے فرمایا کہ میں نے اس کو کبھی نہیں چھوڑا، کسی نے پوچھا کیا صفین کی رات میں بھی نہیں چھوڑا؟ کہا صفین کی رات میں بھی نہیں چھوڑا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment