Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:324,TotalNo:4975


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرچ کرنے کا بیان
باب
اپنے اہل و عیال کے لئے مرد کا ایک سال کا خرچ جمع کرنا اور اہل وعیال کا خرچ کس طرح ہے؟
حدیث نمبر
4975
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا وَکِيعٌ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ قَالَ لِي مَعْمَرٌ قَالَ لِي الثَّوْرِيُّ هَلْ سَمِعْتَ فِي الرَّجُلِ يَجْمَعُ لِأَهْلِهِ قُوتَ سَنَتِهِمْ أَوْ بَعْضِ السَّنَةِ قَالَ مَعْمَرٌ فَلَمْ يَحْضُرْنِي ثُمَّ ذَکَرْتُ حَدِيثًا حَدَّثَنَاهُ ابْنُ شِهَابٍ الزُّهْرِيُّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَبِيعُ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ وَيَحْبِسُ لِأَهْلِهِ قُوتَ سَنَتِهِمْ
محمد بن سلام، وکیع، ابن عیینہ، معمر کہتے ہیں کہ مجھ سے ثوری نے پوچھا کہ کیا تو نے اس شخص کے بارے میں کچھ سنا ہے جو اپنے اہل وعیال کے ایک سال یا اس سے کچھ کم کیلئے خرچ جمع کرے، معمر نے کہا کہ مجھے کچھ یاد نہیں آیا، پھر میں نے وہ حدیث بیان کی جوہم سے ابن شہاب زہری نے بواسطہ مالک بن اوس حضرت عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم بنی نضیر کے درختوں کو بیچ دیتے تھے اور اپنے اہل وعیال کے لئے ایک سال کی خوراک رکھ لیتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment