کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرچ کرنے کا بیان
باب
عورت کا اپنے شوہرکے گھر میں کام کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4979
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْحَکَمُ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی حَدَّثَنَا عَلِيٌّ أَنَّ فَاطِمَةَ عَلَيْهِمَا السَّلَام أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَشْکُو إِلَيْهِ مَا تَلْقَی فِي يَدِهَا مِنْ الرَّحَی وَبَلَغَهَا أَنَّهُ جَائَهُ رَقِيقٌ فَلَمْ تُصَادِفْهُ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِعَائِشَةَ فَلَمَّا جَائَ أَخْبَرَتْهُ عَائِشَةُ قَالَ فَجَائَنَا وَقَدْ أَخَذْنَا مَضَاجِعَنَا فَذَهَبْنَا نَقُومُ فَقَالَ عَلَی مَکَانِکُمَا فَجَائَ فَقَعَدَ بَيْنِي وَبَيْنَهَا حَتَّی وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمَيْهِ عَلَی بَطْنِي فَقَالَ أَلَا أَدُلُّکُمَا عَلَی خَيْرٍ مِمَّا سَأَلْتُمَا إِذَا أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَکُمَا أَوْ أَوَيْتُمَا إِلَی فِرَاشِکُمَا فَسَبِّحَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَاحْمَدَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَکَبِّرَا أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ فَهُوَ خَيْرٌ لَکُمَا مِنْ خَادِمٍ
مسدد، یحیی، شعبہ، حکم ابن ابی لیلی، حضرت علی سے روایت کرتے ہیں کہ فاطمہ رضی ﷲ عنہانبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں جو کی چکی چلاچلا کر ہاتھوں میں چھالے پڑگئے تھے، اس کی شکایت کرنے آئیں، ان کو معلوم ہوا تھا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس غلام آئے ہیں، لیکن آپ سے ملاقات نہیں ہوئی تو انہوں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے بیان کیا، حضرت علی رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ آپ ہمارے پاس آئے، اس حال میں کہ ہم سونے کے لئے بستر پر جاچکے تھے، ہم نے اٹھنا چاہا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی جگہ پر رہو، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف لائے اور میرے اور حضرت فاطمہ کے درمیان بیٹھ گئے، یہاں تک کہ میں نے اپنے پیٹ پر آپ کے دونوں پاؤں کی ٹھنڈک محسوس کی، پھر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم دونوں کو اس سے بہتر چیز نہ بتا دوں، جوتم نے مجھ سے مانگی ہے، جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو 33 بار سبحان ﷲ کہو اور 33 بار الحمدللہ کہواور 34 بار ﷲ اکبر کہو، یہ تم دونوں کے لئے خادم سے بہترہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment