کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرچ کرنے کا بیان
باب
بیوی کا اپنے شوہر کے مال کی حفاظت کرنا اور نفقہ کا بیان
حدیث نمبر
4983
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ وَأَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُ نِسَائٍ رَکِبْنَ الْإِبِلَ نِسَائُ قُرَيْشٍ وَقَالَ الْآخَرُ صَالِحُ نِسَائِ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَی وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْعَاهُ عَلَی زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ وَيُذْکَرُ عَنْ مُعَاوِيَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
علی بن عبد ﷲ ، سفیان، ابن طاؤس، طاؤس وابوالزناد، اعرج، ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اونٹ پرسوارہونے والی عورتوں میں بہترعورتیں قریش کی ہیں دوسری بار یہ بھی فرمایا کہ قریش کی عورتیں صالح (بہتر) ہیں کہ اپنے بچوں پر انکے بچپن میں شفیق ہیں اور اپنے شوہر کے مال کی حفاظت کرنے والی ہیں اور بواسطہ معاویہ رضی ﷲ عنہ اور ابن عباس رضی ﷲ عنہ بھی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے یہی منقول ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment