Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:334,TotalNo:4985


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرچ کرنے کا بیان
باب
بچوں کی خدمت میں عورت کا اپنے شوہر کی مدد کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4985
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ هَلَکَ أَبِي وَتَرَکَ سَبْعَ بَنَاتٍ أَوْ تِسْعَ بَنَاتٍ فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً ثَيِّبًا فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ فَقُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ بِکْرًا أَمْ ثَيِّبًا قُلْتُ بَلْ ثَيِّبًا قَالَ فَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُکَ وَتُضَاحِکُهَا وَتُضَاحِکُکَ قَالَ فَقُلْتُ لَهُ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ هَلَکَ وَتَرَکَ بَنَاتٍ وَإِنِّي کَرِهْتُ أَنْ أَجِيئَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ وَتُصْلِحُهُنَّ فَقَالَ بَارَکَ اللَّهُ لَکَ أَوْ قَالَ خَيْرًا
مسدد، حمادبن زید، عمرو، جابر بن عبد ﷲ کہتے ہیں کہ میرے والد کا انتقال ہوا اور انہوں نے سات یا نولڑکیاں چھوڑیں، میں نے ایک ثیبہ عورت شادی کرلی مجھ سے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے پوچھا جابر رضی ﷲ عنہ تم نے نکاح کرلیا، میں عرض کیا جی ہاں! آپ نے فرمایا باکرہ سے یا ثیبہ سے، میں نے عرض کیا بلکہ ثیبہ سے، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کنواری سے کیوں نہ کیا تو اس سے کھیلتا اور وہ تجھ سے کھیلتی تو اسے ہنساتا اور وہ تجھے ہنساتی، میں نے کہا عبد ﷲ (میرے والد) کا انتقال ہوا اور انہوں نے چند لڑکیاں چھوڑیں اور میں نے پسند نہیں کیا کہ میں ان پر ان ہی جیسی لے کر آؤں چناچہ میں نے ایسی عورت سے نکاح کیا جوانکی نگرانی کرے اور ان کی اصلا ح کرے- آپ نے فرمایا ﷲ تجھے برکت دے یا یہ فرمایا کہ اللہ تجھے بھلا ئی عطا کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment