کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرچ کرنے کا بیان
باب
اگر شوہر خرچ نہ دے تو عورت کو اختیار ہے کہ اس کو بتائے بغیر ضرورت کے مطابق اتناخرچ نکال لے کہ جو اس بچوں کے لئے کا فی ہو۔
حدیث نمبر
4982
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ هِنْدَ بِنْتَ عُتْبَةَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ وَلَيْسَ يُعْطِينِي مَا يَکْفِينِي وَوَلَدِي إِلَّا مَا أَخَذْتُ مِنْهُ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ فَقَالَ خُذِي مَا يَکْفِيکِ وَوَلَدَکِ بِالْمَعْرُوفِ
محمد بن مثنی، یحییٰ، ہشام، والدہشام، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ ہندبنت عتبہ نے عرض کیا یا رسول ﷲ! ابوسفیان ایک بخیل آدمی ہے اور مجھے کچھ بھی نہیں دیتا کہ جو میرے بچوں کو کافی ہوجائے، سوائے اس کے کہ جو میں اسے بتائے بغیر لے لیتی ہوں تو آپ نے فرمایا جس قدر تیرے بچوں کو کافی ہواس میں سے بقدر ضرورت لے لیا کرو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment