کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
فتح (مکہ) کے دن نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پرچم کہاں نصب فرمایا
حدیث نمبر
3957
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ يَقُولُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ عَلَی نَاقَتِهِ وَهُوَ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفَتْحِ يُرَجِّعُ وَقَالَ لَوْلَا أَنْ يَجْتَمِعَ النَّاسُ حَوْلِي لَرَجَّعْتُ کَمَا رَجَّعَ
ابو الولید، شعبہ، معاویہ بن قرہ، عبدﷲ بن مغفل رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے فتح مکہ کے دن رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو ناقہ پر سوار خوش الحانی سے سورہ فتح پڑھتے ہوئے دیکھا، معاویہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ اگر مجھے لوگوں کے ارد گرد جمع ہو جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں آپ کی طرح خوش الحانی کرکے دکھاتا (جیسا کہ عبدﷲ بن مغفل نے کی تھی) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment