Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1422,TotalNo:3958


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
فتح (مکہ) کے دن نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پرچم کہاں نصب فرمایا
حدیث نمبر
3958
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ قَالَ زَمَنَ الْفَتْحِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهَلْ تَرَکَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ مَنْزِلٍ ثُمَّ قَالَ لَا يَرِثُ الْمُؤْمِنُ الْکَافِرَ وَلَا يَرِثُ الْکَافِرُ الْمُؤْمِنَ قِيلَ لِلزُّهْرِيِّ وَمَنْ وَرِثَ أَبَا طَالِبٍ قَالَ وَرِثَهُ عَقِيلٌ وَطَالِبٌ قَالَ مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا فِي حَجَّتِهِ وَلَمْ يَقُلْ يُونُسُ حَجَّتِهِ وَلَا زَمَنَ الْفَتْحِ
سلیمان بن عبدالرحمن، سعد بن یحییٰ، محمد بن ابی حفصہ، زہری، علی بن حسین ،عمرو بن عثمان، اسامہ بن زید رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فتح مکہ کے زمانہ میں عرض کیا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کل آپ کہاں قیام فرمائیں گے، تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا عقیل نے ہمارے واسطے ٹھہرنے کی کوئی جگہ چھوڑی ہے؟ پھر آپ نے فرمایا نہ مومن کافر کا وارث ہو سکتا ہے اور نہ کافر مومن کا۔ زہری سے پوچھا گیا کہ ابوطالب کا کون وارث ہوا؟ انہوں نے کہا عقیل اور طابل ان کے وارث ہوئے معمر نے زہری سے یہ روایت کی ہے کہ آپ کل کہاں ٹھہریں گے آپ کے حج کے زمانہ میں (اسامہ نے کہا) تھا اور یونس کی روایت میں نہ حج کا ذکر ہے نہ زمانہ فتح کا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment