کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
قرآن ( شریف) سات طریقوں پر نازل کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر
4638
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدٍ الْقَارِيَّ حَدَّثَاهُ أَنَّهُمَا سَمِعَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَمَعْتُ لِقِرَائَتِهِ فَإِذَا هُوَ يَقْرَأُ عَلَی حُرُوفٍ کَثِيرَةٍ لَمْ يُقْرِئْنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکِدْتُ أُسَاوِرُهُ فِي الصَّلَاةِ فَتَصَبَّرْتُ حَتَّی سَلَّمَ فَلَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ فَقُلْتُ مَنْ أَقْرَأَکَ هَذِهِ السُّورَةَ الَّتِي سَمِعْتُکَ تَقْرَأُ قَالَ أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ کَذَبْتَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَقْرَأَنِيهَا عَلَی غَيْرِ مَا قَرَأْتَ فَانْطَلَقْتُ بِهِ أَقُودُهُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ إِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ بِسُورَةِ الْفُرْقَانِ عَلَی حُرُوفٍ لَمْ تُقْرِئْنِيهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسِلْهُ اقْرَأْ يَا هِشَامُ فَقَرَأَ عَلَيْهِ الْقِرَائَةَ الَّتِي سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَذَلِکَ أُنْزِلَتْ ثُمَّ قَالَ اقْرَأْ يَا عُمَرُ فَقَرَأْتُ الْقِرَائَةَ الَّتِي أَقْرَأَنِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَذَلِکَ أُنْزِلَتْ إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَی سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَاقْرَئُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ
سعید بن عفیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عروہ بن زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، مسور بن مخرمہ و عبدالرحمٰن بن عبدالقاری سے روایت کرتے ہیں ان دونوں نے بیان کیا کہ ہم نے حضرت عمربن خطاب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں نے ہشام بن حکیم کو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں سورت فرقان پڑھتے ہوئے سنا میں نے جب ان کی قرات سنی تو دیکھا کہ وہ کسی دوسرے طریقہ سے پڑھ رہے ہیں جو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے نہیں پڑھایا تھا قریب تھا کہ میں نماز ہی میں ان پر حملہ کردوں لیکن صبرکیا یہاں تک کہ انہوں نے سلام پھیرا میں نے ان کی چادر ان کی گردن میں ڈال لی اور پوچھا کس نے تمہیں یہ سورت پڑھائی ہے؟ جو میں نے تم کو پڑھتے ہوئے سنا انہوں نے کہا کہ مجھے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سکھائی ہے میں نے کہا تم جھوٹ کہتے ہو اس لئے کہ مجھ کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دوسرے طریقے پر سکھائی ہے تو میں ان کو کھینچتا ہوا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے چلا اور میں نے عرض کیا کہ (یا رسول ﷲ) میں نے اس کو سورت فرقان کو ان طریقوں پر پڑھتے ہوئے سنا ہے جو آپ نے مجھ کو نہیں بتایا ہے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو چھوڑ دو پھر فرمایا اے ہشام! پڑھو چناچہ ہشام نے اسی طریقہ پر پڑھا جس طرح میں نے انہیں پڑھتے ہوئے سنا تھا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اسی طرح نازل ہوا ہے پھر فرمایا کہ اے عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تم پڑھو! چناچہ وہ قرآت میں نے پڑھی جو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے پڑھائی تھی تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اسی طرح نازل ہواہے بے شک یہ قرآن سات طریقوں پر نازل ہوا ہے اس لئے جو آسان معلوم ہو اسی طریقہ پر پڑھو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment