کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے (سب سے مشہور) کاتب کا بیان۔
حدیث نمبر
4635
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ ابْنَ السَّبَّاقِ قَالَ إِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ أَرْسَلَ إِلَيَّ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّکَ کُنْتَ تَکْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاتَّبِعْ الْقُرْآنَ فَتَتَبَّعْتُ حَتَّی وَجَدْتُ آخِرَ سُورَةِ التَّوْبَةِ آيَتَيْنِ مَعَ أَبِي خُزَيْمَةَ الْأَنْصَارِيِّ لَمْ أَجِدْهُمَا مَعَ أَحَدٍ غَيْرِهِ لَقَدْ جَائَکُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ إِلَی آخِرِهِ
یحیٰی بن بکیر، لیث، یونس، ابن شہاب، ابن سباق سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت زید بن ثابت رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ مجھ کو حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بلا بھیجا اور کہا کہ تم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے وحی لکھتے تھے اس لئے قرآن کو تلاش کرو چناچہ میں نے تلاش کیا یہاں تک کہ سورۃ توبہ کی آخری دو آیتیں میں نے حضرت ابوخزیمہ انصاری کے پاس پائیں جو ان کے سوائے کسی کے پاس نہ مل سکی تھیں وہ دو آیتین یہ تھیں لَقَدْ جَائَکُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ إِلَی آخِرِهِ آخرت سورت برات (توبہ) کے ختم ہونے تک-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment