Friday, July 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2091,TotalNo:4627


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
نزول وحی کی کیفیت اور سب سے پہلے کیا نازل ہوا؟
حدیث نمبر
4627
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ أُنْبِئْتُ أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ أُمُّ سَلَمَةَ فَجَعَلَ يَتَحَدَّثُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمِّ سَلَمَةَ مَنْ هَذَا أَوْ کَمَا قَالَ قَالَتْ هَذَا دِحْيَةُ فَلَمَّا قَامَ قَالَتْ وَاللَّهِ مَا حَسِبْتُهُ إِلَّا إِيَّاهُ حَتَّی سَمِعْتُ خُطْبَةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْبِرُ خَبَرَ جِبْرِيلَ أَوْ کَمَا قَالَ قَالَ أَبِي قُلْتُ لِأَبِي عُثْمَانَ مِمَّنْ سَمِعْتَ هَذَا قَالَ مِنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ
موسیٰ بن اسماعیل، معتمر، معتمر کے والد، ابوعثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھے خبر دی گئی کہ جبریل علیہ السلام نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے اس وقت آپ کے پاس ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہابھی تھیں وہ گفتگو کرنے لگے نبی صلی اللہ علیہ سلم نے ام سلمہ سے فرمایا کہ یہ کون ہے؟ یا اسی طرح آپ نے کچھ فرمایا ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے کہا یہ دحیہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ہیں جب جبریل علیہ السلام کھڑے ہوئے ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ میں ان کو دحیہ ہی خیال کرتی رہی حتیٰ کہ میں نے آپ کا خطبہ سنا کہ آپ جبریل کی خبر دے رہے ہیں یا اسی طرح آپ نے کچھ فرمایا معتمر کا بیان ہے کہ میرے والد نے کہا میں نے ابوعثمان سے پوچھا کہ آپ نے یہ حدیث کس سے سنی؟ انہوں نے کہا اسامہ بن زید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment