کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے قراء صحابہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان۔
حدیث نمبر
4646
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا شَقِيقُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ خَطَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ فَقَالَ وَاللَّهِ لَقَدْ أَخَذْتُ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضْعًا وَسَبْعِينَ سُورَةً وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي مِنْ أَعْلَمِهِمْ بِکِتَابِ اللَّهِ وَمَا أَنَا بِخَيْرِهِمْ قَالَ شَقِيقٌ فَجَلَسْتُ فِي الْحِلَقِ أَسْمَعُ مَا يَقُولُونَ فَمَا سَمِعْتُ رَادًّا يَقُولُ غَيْرَ ذَلِکَ
عمر بن حفص، حفص، اعمش، شقیق بن سلمہ، حضرت عبد ﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ وہ خطبہ دے رہے تھے تو انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم! میں نے ستر سے کچھ زائد سورتیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دہن مبارک سے حاصل کی ہیں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ سمجھنے لگے تھے کہ میں کتاب ﷲ کا ان سب سے زیادہ جاننے والا ہوں حالانکہ میں ان سے بہتر نہ تھا شقیق کا بیان ہے کہ میں بہت سی مجلسوں میں بیٹھا تاکہ لوگوں کی باتیں سنوں ان میں سے کسی کو اس بات کی تردید کرتے ہوئے نہیں سنا (گویا سب صحابہ اس بات کو تسلیم کرتے تھے)
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment