کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
تفسیر سورۃ قل اعوذ برب الناس
حدیث نمبر
4625
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ح وَحَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ زِرٍّ قَالَ سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ قُلْتُ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ إِنَّ أَخَاکَ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ کَذَا وَکَذَا فَقَالَ أُبَيٌّ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي قِيلَ لِي فَقُلْتُ قَالَ فَنَحْنُ نَقُولُ کَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
علی بن عبد ﷲ، سفیان، عبدہ بن ابی لبابہ، زر بن حبیش سے اور عاصم زر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ابی بن کعب سے کہا کہ اے ابوالمنذر! تمہارے بھائی ابن مسعود ایسا ایسا کہتے ہیں یعنی معوذتین قرآن سے نہیں تو ابی نے کہا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا تو آپ نے مجھ سے فرمایا کہ مجھے کہا گیا تھا (کہ یہ قرآن میں سے ہیں) تو میں بھی وہی کہتا ہوں ابی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا اور ہم بھی وہی کہتے ہیں جو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment