Friday, July 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2086,TotalNo:4622


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
تفسیر سورۃ قل ہو اللہ احد!
حدیث نمبر
4622
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ کَذَّبَنِي ابْنُ آدَمَ وَلَمْ يَکُنْ لَهُ ذَلِکَ وَشَتَمَنِي وَلَمْ يَکُنْ لَهُ ذَلِکَ فَأَمَّا تَکْذِيبُهُ إِيَّايَ فَقَوْلُهُ لَنْ يُعِيدَنِي کَمَا بَدَأَنِي وَلَيْسَ أَوَّلُ الْخَلْقِ بِأَهْوَنَ عَلَيَّ مِنْ إِعَادَتِهِ وَأَمَّا شَتْمُهُ إِيَّايَ فَقَوْلُهُ اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا وَأَنَا الْأَحَدُ الصَّمَدُ لَمْ أَلِدْ وَلَمْ أُولَدْ وَلَمْ يَکُنْ لِي کُفْئًا أَحَدٌ
ابو الیمان، شعیب، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ ﷲ نے فرمایا کہ مجھے ابن آدم نے جھٹلایا حالانکہ اس کے لئے یہ مناسب نہ تھا اور مجھے گالیاں دیں حالانکہ اس کے لئے یہ مناسب نہ تھا مجھے اس کا جھٹلانا تو اس کا یہ قول ہے کہ مجھے دوبارہ زندہ نہیں کرے گا جس طرح مجھے شروع میں پیدا کیا حالانکہ پہلی بار پیدا کرنا مجھ پر اس کے دوبارہ پیدا کرنے سے آسان نہیں ہے اور اس کا مجھے گالی دینا اس کا یہ قول ہے کہ ﷲ تعالیٰ نے بیٹا بنا لیا ہے حالانکہ میں ایک ہوں بے نیاز ہوں نہ میں نے کسی کو جنا اور نہ میں کسی سے جنا گیا اور نہ میرا کوئی ہمسر ہے- (آیت) ﷲ بے نیاز ہے عرب اپنے سردار کو صمد کہتے ہیں اور ابووائل نے کہا صمد اس سردار کو کہتے ہیں جس پر سرداری ختم ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment