Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:303,TotalNo:4954


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ ان کا شوہر عدت میں ان کے لوٹانے کا زیادہ مستحق ہے۔
حدیث نمبر
4954
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ کَانَتْ أُخْتُهُ تَحْتَ رَجُلٍ فَطَلَّقَهَا ثُمَّ خَلَّی عَنْهَا حَتَّی انْقَضَتْ عِدَّتُهَا ثُمَّ خَطَبَهَا فَحَمِيَ مَعْقِلٌ مِنْ ذَلِکَ أَنَفًا فَقَالَ خَلَّی عَنْهَا وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهَا ثُمَّ يَخْطُبُهَا فَحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَإِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَائَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ إِلَی آخِرِ الْآيَةِ فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَ عَلَيْهِ فَتَرَکَ الْحَمِيَّةَ وَاسْتَقَادَ لِأَمْرِ اللَّهِ
محمد بن مثنی، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، حسن کہتے کہ معقل بن یسار کی بہن ایک شخص کے نکاح میں تھی، اس کے شوہر نے اسے طلاق دیدی، پھر اس سے علیحدہ رہا، یہاں تک کہ اس کی عدت گذر گئی، پھر اس کے پاس پیغام نکاح بھیجا، معقل نے اس کو برا سمجھتے ہوئے اس سے بچنا چاہا اور کہا جب وہ اس پر قادر تھا اس وقت تو اس سے علیحدہ رہا، اب نکاح کا پیغام بھیجتا ہے، چناچہ اپنی بہن اور اس کے شوہر کے نکاح کے درمیان حائل ہوا تو ﷲ تعالی کی یہ آیت نازل ہوئی کہ جب تم عورتوں کو طلاق دواور ان کی عدت گذرجائے تو انہیں روکو نہیں، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے معقل کو پیغام بھیجا اور اس کے سامنے یہ آیت پڑھی تو وہ اپنی ضد سے باز آگئے اور خدا کے حکم کی اطاعت کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment