Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:250,TotalNo:4901


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے جبر کی بنا پر کہے کہ یہ میری بہن ہے تو اس پر کچھ بھی نہیں۔
حدیث نمبر
4901
حَدَّثَنَا أَصْبَغُ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ إِنَّهُ قَدْ زَنَی فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَتَنَحَّی لِشِقِّهِ الَّذِي أَعْرَضَ فَشَهِدَ عَلَی نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ فَدَعَاهُ فَقَالَ هَلْ بِکَ جُنُونٌ هَلْ أَحْصَنْتَ قَالَ نَعَمْ فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُرْجَمَ بِالْمُصَلَّی فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ جَمَزَ حَتَّی أُدْرِکَ بِالْحَرَّةِ فَقُتِلَ
اصبغ، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ، جابر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ بنی اسلم کا ایک شخص نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس آیا جبکہ آپ مسجد میں تشریف فرما تھے اور عرض کیا کہ میں نے زنا کیا ہے، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیرلیا وہ اس طرف جا کر کھڑا ہوگیا جس طرف آپ نے منہ کیا ہوا تھا، اور اس نے اپنے اوپر چار دفعہ گواہی دی، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو پکارا اور فرمایا کہ تو دیوانہ ہوگیا ہے (اس نے کہا نہیں) کیا تو شادی شدہ ہے، اس نے جواب دیا ہاں! آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس کو عید گاہ میں سنگسار کردیا جائے، جب اس کو پتھر لگے تو بھاگ گیا، پھرحرہ میں پکڑا گیا اور قتل کردیا گیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment