کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے جبر کی بنا پر کہے کہ یہ میری بہن ہے تو اس پر کچھ بھی نہیں۔
حدیث نمبر
4900
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا مَا لَمْ تَعْمَلْ أَوْ تَتَکَلَّمْ قَالَ قَتَادَةُ إِذَا طَلَّقَ فِي نَفْسِهِ فَلَيْسَ بِشَيْئٍ
مسلم بن ابراہیم، ہشام، قتادہ، زرارہ بن اوفی، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ تعالی نے میری امت کے لئے ان خیالات کو معاف کردیا، جوان کے دلوں میں پیدا ہوں جب تک کہ اس کے مطابق عمل نہ کریں یا کلام نہ کریں، اور قتادہ رضی ﷲ عنہ نے کہا کہ اگرکوئی شخص اپنے دل میں طلاق دے دے تو وہ کچھ نہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment