کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
کب تک بیع فسخ کرنے کا اختیار ہے؟
حدیث نمبر
1975
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَفْتَرِقَا وَزَادَ أَحْمَدُ حَدَّثَنَا بَهْزٌ قَالَ قَالَ هَمَّامٌ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِأَبِي التَّيَّاحِ فَقَالَ کُنْتُ مَعَ أَبِي الْخَلِيلِ لَمَّا حَدَّثَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ بِهَذَا الْحَدِيثِ
حفص بن عمر، ہمام، قتادہ، ابوالخلیل، عبدﷲ بن حارث، حکیم بن حزام، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ بیچنے والے اور خرید نے والے کو اختیار ہے جب تک کہ دونوں جدا نہ ہو جائیں اور احمد نے اتنا زیادہ بیان کیا ہے کہ مجھ سے بہز نے ہمام کا قول نقل کیا کہ میں نے اس کو ابوالتیاح سے بیان کیا تو کہا میں ابوالخلیل کے ساتھ تھا جب ان سے عبدﷲ بن حارث نے یہ حدیث بیان کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment