Saturday, January 8, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2035


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
منقی کے عوض منقی اور غلہ کے عوض غلہ بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2035
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْمُزَابَنَةِ قَالَ وَالْمُزَابَنَةُ أَنْ يَبِيعَ الثَّمَرَ بِکَيْلٍ إِنْ زَادَ فَلِي وَإِنْ نَقَصَ فَعَلَيَّ قَالَ وَحَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا
ابو نعمان، حماد بن زید، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مزابنہ سے منع فرمایا ہے اور مزابنہ یہ ہے کہ پھل کو ناپ کر کوئی شخص اس شرط پر بیچے کہ اگر زیادہ ہے تو میرا ہے اور اگر کم ہے تو میں دوں گا اور عبدﷲ بن عمر کا بیان ہے کہ مجھ سے زید بن ثابت نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اندازہ سے عرایا کی اجازت دی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment