Sunday, January 9, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2090


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مر دار اور بتوں کے بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2090
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِمَکَّةَ إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالْأَصْنَامِ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ فَإِنَّهَا يُطْلَی بِهَا السُّفُنُ وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ فَقَالَ لَا هُوَ حَرَامٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِکَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ لَمَّا حَرَّمَ شُحُومَهَا جَمَلُوهُ ثُمَّ بَاعُوهُ فَأَکَلُوا ثَمَنَهُ قَالَ أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ کَتَبَ إِلَيَّ عَطَائٌ سَمِعْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قتیبہ، لیث، یزید بن ابی حبیب، عطاء بن ابی رباح، جابر بن عبدﷲ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فتح کے سال جب کہ آپ مکہ میں تھے فرماتے ہوئے سنا کہ ﷲ اور اس کے رسول نے شراب مردار سور اور بتوں کی خرید و فروخت کو حرام کیا ہے عرض کیا گیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مرادر کی چربی کا کیا حکم ہے وہ کشتیوں پر ملتے ہیں اور کھالوں پر روغن چڑھا تے ہیں اور اس سے لوگ چراغ روشن کرتے ہیں آپ نے فرمایا نہیں وہ حرام ہے پھر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس وقت فرمایا ﷲ یہود کو بتاہ کرے ﷲ نے جب ان پر چربی حرام کی تو ان لوگوں نے اس کو پگھلا کر بیچنا شروع کر دیا اور اس کو قیمت کھانے لگے ابوعاصم نے مجھ سے عبدالحمید نے ان سے یزید نے بیان کیا کہ مجھ کو عطاء نے لکھ بھیجا کہ میں نے جابر سے سنا انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment