Saturday, January 8, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2008


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
بیع ملامسہ کا بیان۔
حدیث نمبر
2008
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْمُنَابَذَةِ وَهِيَ طَرْحُ الرَّجُلِ ثَوْبَهُ بِالْبَيْعِ إِلَی الرَّجُلِ قَبْلَ أَنْ يُقَلِّبَهُ أَوْ يَنْظُرَ إِلَيْهِ وَنَهَی عَنْ الْمُلَامَسَةِ وَالْمُلَامَسَةُ لَمْسُ الثَّوْبِ لَا يَنْظُرُ إِلَيْهِ
سعید بن عفیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عامر بن سعید، ابوسعید خدری رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے منابذہ سے منع فرمایا اور منابذہ یہ ہے کہ کوئی شخص بیع میں کسی کی طرف کپڑا پھینک دے قبل اس کے کہ وہ خریدار اس کو الٹ پلٹ کر دیکھے اور ملامسہ سے منع فرمایا یہ کہ کپڑے کا بغیر دیکھے ہوئے چھو لینا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment