Saturday, January 8, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2036


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
جو کے عوض جو بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
2036
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ الْتَمَسَ صَرْفًا بِمِائَةِ دِينَارٍ فَدَعَانِي طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ فَتَرَاوَضْنَا حَتَّی اصْطَرَفَ مِنِّي فَأَخَذَ الذَّهَبَ يُقَلِّبُهَا فِي يَدِهِ ثُمَّ قَالَ حَتَّی يَأْتِيَ خَازِنِي مِنْ الْغَابَةِ وَعُمَرُ يَسْمَعُ ذَلِکَ فَقَالَ وَاللَّهِ لَا تُفَارِقُهُ حَتَّی تَأْخُذَ مِنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، ابن شہاب، مالک بن اوس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھے سو اشرفیاں بھنانے کی ضرورت ہوئی مجھ کو طلحہ بن عبیدﷲ نے بلا یا ہم دونوں نے اس کے متعلق بات چیت کی یہاں تک کہ انہوں نے مجھ سے صرف کا معاملہ طے کر لیا اور دینار اپنے ہاتھ میں لے کر الٹ پلٹ کر نے لگے پھر کہا کہ جب تک میر خزانچی غابہ سے آئے انتظار کرو اور حضرت عمر اس گفتگو کو سن رہے تھے تو فرمایا تمہیں خدا کی قسم اس سے جدا نہ ہونا جب تک کہ تم اس سے روپے نہ لے لو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سونے کے عرض سونا بیچنا سود ہے مگر یہ کہ ہاتھوں ہاتھ ہو جو کے عوض جو بیچنا سود ہے مگر یہ کہ نقد ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment