Saturday, January 8, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2029


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
مال والوں کی پیشوائی کس مقام تک ممنوع ہے؟
حدیث نمبر
2029
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا نَتَلَقَّی الرُّکْبَانَ فَنَشْتَرِي مِنْهُمْ الطَّعَامَ فَنَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَبِيعَهُ حَتَّی يُبْلَغَ بِهِ سُوقُ الطَّعَامِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ هَذَا فِي أَعْلَی السُّوقِ يُبَيِّنُهُ حَدِيثُ عُبَيْدِ اللَّهِ
موسیٰ بن اسمعیل، جویریہ، نافع، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں ہم لوگ قافلہ والوں سے ملتے تھے، اور ان سے غلہ خریدتے تھے تو ہم لوگوں کو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے منع فرما دیا کہ اس کو اپنی جگہ بیچیں، جب تک کہ وہ غلہ کے بازار میں داخل نہ ہوجائے، ابوعبدﷲ (بخاری) نے کہا یہ ملنا بازار کے بلند کنارے پر ہوتا تھا، جو عبدﷲ کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment