Sunday, January 9, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2080


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
ان چیزوں کی تصویروں کا بیان جس میں جان نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر
2080
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَخْبَرَنَا عَوْفٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِذْ أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا عَبَّاسٍ إِنِّي إِنْسَانٌ إِنَّمَا مَعِيشَتِي مِنْ صَنْعَةِ يَدِي وَإِنِّي أَصْنَعُ هَذِهِ التَّصَاوِيرَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَا أُحَدِّثُکَ إِلَّا مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ سَمِعْتُهُ يَقُولُ مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فَإِنَّ اللَّهَ مُعَذِّبُهُ حَتَّی يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ فِيهَا أَبَدًا فَرَبَا الرَّجُلُ رَبْوَةً شَدِيدَةً وَاصْفَرَّ وَجْهُهُ فَقَالَ وَيْحَکَ إِنْ أَبَيْتَ إِلَّا أَنْ تَصْنَعَ فَعَلَيْکَ بِهَذَا الشَّجَرِ کُلِّ شَيْئٍ لَيْسَ فِيهِ رُوحٌ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ سَمِعَ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ مِنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ هَذَا الْوَاحِدَ
عبد ﷲ بن عبدالوہاب، یزید بن زریع، عوف، سعید بن ابی الحسن سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مین ابن عباس کے پاس تھا ان کے پاس ایک شخص آیا اور کہا کہ میں ایسا ہوں کہ میرا ذریعہ معاش میرے ہاتھ کی صنعت ہے اور میں یہ تصوریں بناتا ہوں تو ابن عباس نے اس سے کہا میں تجھ سے وہی چیز بیان کروں گا جو میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے کسی چیز کی تصویر بنائی تو ﷲ تعالی اس کو عذاب دیتا رہے گا یہاں تک کہ وہ اس میں جان نہ ڈال سکے گا اس شخص نے بہت ٹھنڈی سانس لی اور اس کا چہرہ زرد ہو گیا تو حضرت ابن عباس نے کہا کہ تیرا برا ہو اگر تو تصویریں ہی بنانا چاہتا ہے تو ان درختوں کی جن میں جان نہیں ہوتی تصویریں بنایا کر ابوعبد ﷲ بخاری نے کہا سعید بن ابی عروبہ نے نضر بن انس سے یہی ایک حدیث سنی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment