کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اس امر کا بیان کہ جبریل علیہ السلام آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن پیش کرتے تھے۔
حدیث نمبر
4643
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ بِالْخَيْرِ وَأَجْوَدُ مَا يَکُونُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ لِأَنَّ جِبْرِيلَ کَانَ يَلْقَاهُ فِي کُلِّ لَيْلَةٍ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ حَتَّی يَنْسَلِخَ يَعْرِضُ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنَ فَإِذَا لَقِيَهُ جِبْرِيلُ کَانَ أَجْوَدَ بِالْخَيْرِ مِنْ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ
یحییٰ بن قزعہ، ابراہیم بن سعد، زہری، عبید ﷲ بن عبد ﷲ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں خیر کے اعتبار سے سب سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں معمول سے زیادہ سخی ہو جاتے تھے اس لئے کہ رمضان کے مہینے میں جبریل علیہ السلام آپ کے پاس ہر رات میں آتے تھے یہاں تک کہ رمضان کا مہینہ گزر جاتا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ان کے ساتھ قرآن کا دور کرتے چناچہ جب جبریل علیہ السلام آپ سے ملتے تو آپ خیر کے اعتبار سے ہواسے بھی زیادہ سخی ہوتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment