کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
قرآن کی ترتیب کا بیان۔
حدیث نمبر
4642
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَقَدْ تَعَلَّمْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَؤُهُنَّ اثْنَيْنِ اثْنَيْنِ فِي کُلِّ رَکْعَةٍ فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ وَدَخَلَ مَعَهُ عَلْقَمَةُ وَخَرَجَ عَلْقَمَةُ فَسَأَلْنَاهُ فَقَالَ عِشْرُونَ سُورَةً مِنْ أَوَّلِ الْمُفَصَّلِ عَلَی تَأْلِيفِ ابْنِ مَسْعُودٍ آخِرُهُنَّ الْحَوَامِيمُ حم الدُّخَانِ وَعَمَّ يَتَسَائَلُونَ
عبدان، ابوحمزہ، اعمش، شقیق سے روایت کرتے ہیں عبد ﷲ نے بیان کیا کہ میں ان ہم مثل سورتوں کو جانتا ہوں جن کو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہر رکعت میں دو دو پڑھتے تھے یہ کہہ کر عبد ﷲ کھڑے ہوگئے اور ان کے ساتھ علقمہ ان کے گھر گئے پھر علقمہ باہر آئے تو ہم نے ان سے پوچھا کہ وہ کون سی سورتیں ہیں؟ تو علقمہ نے کہا کہ ابن مسعود کی ترتیب کے مطابق مفصل سورتوں میں سے پہلی بیس سورتیں ہیں جن کے آخر میں حوامیم حم الدخان اور سوہ عم یتسالون ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment