کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اس امر کا بیان کہ جبریل علیہ السلام آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن پیش کرتے تھے۔
حدیث نمبر
4644
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ يَعْرِضُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنَ کُلَّ عَامٍ مَرَّةً فَعَرَضَ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ فِي الْعَامِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ وَکَانَ يَعْتَکِفُ کُلَّ عَامٍ عَشْرًا فَاعْتَکَفَ عِشْرِينَ فِي الْعَام الَّذِي قُبِضَ فِيهِ
خالد بن یزید، ابوبکر، ابو حصین، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں کے بیان کیا کہ جبریل علیہ السلام آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن ہر سال میں ایک بار پیش کرتے تھے لیکن جس سال آپ کی وفات ہوئی اس سال دوبار آپ پر پیش کیا گیا اور ہر سال دس دن آپ اعتکاف کرتے تھے لیکن جس سال آپ کی وفات ہوئی اس سال آپ نے بیس دن اعتکاف کیا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment