کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
نزول وحی کی کیفیت اور سب سے پہلے کیا نازل ہوا؟
حدیث نمبر
4630
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ جُنْدَبًا يَقُولُ اشْتَکَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقُمْ لَيْلَةً أَوْ لَيْلَتَيْنِ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا مُحَمَّدُ مَا أُرَی شَيْطَانَکَ إِلَّا قَدْ تَرَکَکَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَالضُّحَی وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَی مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَمَا قَلَی
ابو نعیم، سفیان، اسود بن قیس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے جندب کو کہتے ہوئے سنا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم بیمار ہو گئے تو ایک یادورات آپ (تہجد کے لئے) کھڑے نہیں ہو سکے ایک عورت آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہا کہ اے محمد صلی ﷲ علیہ وسلم میں یہی دیکھتی ہوں کہ تمہارے شیطان نے تم کو چھوڑ دیا تو ﷲ تعالیٰ نے آیت (وَالضُّحَی وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَی مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَمَا قَلَی) نازل فرمائی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment