Friday, July 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2095,TotalNo:4631


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
قرآن قریش اور عرب کی زبان میں نازل ہوا۔
حدیث نمبر
4631
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ وَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ فَأَمَرَ عُثْمَانُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ وَسَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَنْ يَنْسَخُوهَا فِي الْمَصَاحِفِ وَقَالَ لَهُمْ إِذَا اخْتَلَفْتُمْ أَنْتُمْ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ فِي عَرَبِيَّةٍ مِنْ عَرَبِيَّةِ الْقُرْآنِ فَاکْتُبُوهَا بِلِسَانِ قُرَيْشٍ فَإِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ بِلِسَانِهِمْ فَفَعَلُوا
ابو الیمان، شعیب، زہری، حضرت انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے زید بن ثابت رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور سعید بن عاص رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور عبد ﷲ بن زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور عبدالرحمن بن حارث بن ہشام رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو حکم دیا کہ قرآن کو مصاحف میں لکھیں اور ان سے کہا کہ جب تم میں اور زید بن ثابت میں قرآن کی عربیت میں اختلاف ہو تو اس کو قریش کی زبان میں لکھو اس لئے کہ قرآن ان کی زبان میں نازل ہوا ہے چناچہ ان لوگوں نے اسی طرح کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment