Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:245,TotalNo:4896


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی سے کہے تو مجھ پر حرام ہے
حدیث نمبر
4896
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ طَلَّقَ رَجُلٌ امْرَأَتَهُ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ فَطَلَّقَهَا وَکَانَتْ مَعَهُ مِثْلُ الْهُدْبَةِ فَلَمْ تَصِلْ مِنْهُ إِلَی شَيْئٍ تُرِيدُهُ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ طَلَّقَهَا فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ زَوْجِي طَلَّقَنِي وَإِنِّي تَزَوَّجْتُ زَوْجًا غَيْرَهُ فَدَخَلَ بِي وَلَمْ يَکُنْ مَعَهُ إِلَّا مِثْلُ الْهُدْبَةِ فَلَمْ يَقْرَبْنِي إِلَّا هَنَةً وَاحِدَةً لَمْ يَصِلْ مِنِّي إِلَی شَيْئٍ فَأَحِلُّ لِزَوْجِي الْأَوَّلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَحِلِّينَ لِزَوْجِکِ الْأَوَّلِ حَتَّی يَذُوقَ الْآخَرُ عُسَيْلَتَکِ وَتَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ
محمد، ابومعاویہ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، اس عورت نے دوسرے شوہر سے نکاح کرلیا جس کے پاس عضو مخصوص کپڑے کے پھندنے کی طرح تھا اس شوہرسے اپنا مقصد نہ پاسکی کچھ ہی دنوں کے بعد اس نے عورت کو طلاق دے دی، پھر وہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی اور عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے، میں نے ایک دوسرے مرد سے نکاح کرلیا، وہ میرے پاس آیا تو اس کے پاس (عضومخصوص) کپڑے کے پھندنے کی طرح تھا، میرے پاس تھوڑی ہی دیرٹھہرسکا اور مجھ سے کوئی فائدہ نہیں اٹھاسکا، تو کیامیں پہلے شوہر کے لئے حلال ہوں، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تو پہلے شوہر کے لئے حلال نہیں جب تک کہ دوسرا شوہر تجھ سے اور تو اس سے لطف اندوز نہ ہولے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment