کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
آیت لم تحرم مااحل اللہ لک کا شان نزول
حدیث نمبر
4897
حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ صَبَّاحٍ سَمِعَ الرَّبِيعَ بْنَ نَافِعٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ يَعْلَی بْنِ حَکِيمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ إِذَا حَرَّمَ امْرَأَتَهُ لَيْسَ بِشَيْئٍ وَقَالَ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ
حسن بن صباح، ربیع بن نافع، معاویہ، یحیی بن ابی کثیر، یعلی بن حکیم، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ کا قول نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے اوپر حرام قراردے تو یہ کچھ بھی نہیں ہے اور کہا کہ تمہارے لئے ﷲ کے رسول صلی ﷲ علیہ وسلم میں عمدہ نمونہ ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment