Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:225,TotalNo:4876


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
کسی مرد کا یہ کہنا کہ آج رات میں اپنی سب بیویوں سے ملوں گایہ کہنے کا بیان
حدیث نمبر
4876
حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ عَلَيْهِمَا السَّلَام لَأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ بِمِائَةِ امْرَأَةٍ تَلِدُ کُلُّ امْرَأَةٍ غُلَامًا يُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ لَهُ الْمَلَکُ قُلْ إِنْ شَائَ اللَّهُ فَلَمْ يَقُلْ وَنَسِيَ فَأَطَافَ بِهِنَّ وَلَمْ تَلِدْ مِنْهُنَّ إِلَّا امْرَأَةٌ نِصْفَ إِنْسَانٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ قَالَ إِنْ شَائَ اللَّهُ لَمْ يَحْنَثْ وَکَانَ أَرْجَی لِحَاجَتِهِ
محمود، عبدالرزاق، معمر، ابن طاؤس، طاؤس، حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا میں آج رات اپنی سب بیویوں سے زفاف کروں گا، وہ سب ایک ایک بیٹادیں گی جو ﷲ کے راستہ میں جہاد کریں گے، فرشتے نے کہا ان شاء ﷲ کہہ لیجئے جسکو وہ کہنا بھول گئے تھے، چناچہ انہوں نے اپنی سب بیویوں سے صحبت کی مگران میں سے سوائے ایک بیوی کے (جس کو آدھا بچہ پیدہوا) کسی کے ہاں کچھ بھی پیدا نہ ہوا، تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگرسلیمان علیہ السلام ان شاء ﷲ کہہ لیتے تو ان کی قسم نہ ٹوٹتی اور حاجت برآنے کی امید بھی زیادہ ہوتی



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment