کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
سوگ منانے والی عورت وہ کپڑے پہنے جو بننے سے پہلے رنگے ہوئے ہوں
حدیث نمبر
4961
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَيْنٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَی زَوْجٍ فَإِنَّهَا لَا تَکْتَحِلُ وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا إِلَّا ثَوْبَ عَصْبٍ وَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَتْنَا حَفْصَةُ حَدَّثَتْنِي أُمُّ عَطِيَّةَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا تَمَسَّ طِيبًا إِلَّا أَدْنَی طُهْرِهَا إِذَا طَهُرَتْ نُبْذَةً مِنْ قُسْطٍ وَأَظْفَارٍ
فضل بن دکین، عبدالسلام بن حرب، ہشام، حفصہ، ام عطیہ کہتی ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی عورت کے لئے جوخدا اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہے یہ جائز نہیں کہ سوائے شوہر کے کسی پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے نہ وہ سرمہ لگائے نہ رنگا ہوا کپڑا پہنے، مگروہ کپڑا جوبننے سے پہلے رنگا گیا ہو اور انصاری نے کہا کہ مجھ سے ہشام نے بواسطہ حفصہ، ام عطیہ روایت کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے منع فرمایا اور نہ خوشبو ملے، مگرجب اس کے طہر کا وقت قریب ہواور وہ پاک ہوجائے تو تھوڑا سا قسط اظفار استعمال کرسکتی ہے (دھونی لے سکتی ہے) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment