Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:309,TotalNo:4960


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
حیض سے پاک ہونے کے وقت سوگ والی عورت کا قسط استعمال کرنا
حدیث نمبر
4960
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ کُنَّا نُنْهَی أَنْ نُحِدَّ عَلَی مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَی زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا وَلَا نَکْتَحِلَ وَلَا نَطَّيَّبَ وَلَا نَلْبَسَ ثَوْبًا مَصْبُوغًا إِلَّا ثَوْبَ عَصْبٍ وَقَدْ رُخِّصَ لَنَا عِنْدَ الطُّهْرِ إِذَا اغْتَسَلَتْ إِحْدَانَا مِنْ مَحِيضِهَا فِي نُبْذَةٍ مِنْ کُسْتِ أَظْفَارٍ وَکُنَّا نُنْهَی عَنْ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ الْقُسْطُ وَالْکُسْتُ مِثْلُ الْکَافُورِ وَالْقَافُورِ
عبد ﷲ بن عبد الوہاب، حماد بن زید، ایوب، حفصہ، ام عطیہ کہتی ہیں کہ ہم لوگوں کو کسی میت پرتین دن سے زیادہ سوگ کرنے سے منع کیا جاتا تھا مگر شوہر پر چار ماہ دس دن تک اور ہم لوگ نہ سرمہ لگاتے تھے اور نہ خوشبو ملتے تھے اور نہ رنگاہوا کپڑا پہنتے تھے، مگروہ کپڑا جو بننے سے پہلے ہی رنگا گیا ہو اور جب ہم لوگوں میں سے کوئی حیض سے پاک ہوتی اور غسل کرتی تو تھوڑے سے قسط اظفار کے استعمال کی اجازت دی جاتی اور ہم لوگوں کو جنازے کے پیچھے چلنے سے منع کیا جاتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment