Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:228,TotalNo:4879


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
اولاد کی خواہش کا بیان
حدیث نمبر
4879
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ هُشَيْمٍ عَنْ سَيَّارٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ فَلَمَّا قَفَلْنَا تَعَجَّلْتُ عَلَی بَعِيرٍ قَطُوفٍ فَلَحِقَنِي رَاکِبٌ مِنْ خَلْفِي فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا يُعْجِلُکَ قُلْتُ إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ قَالَ فَبِکْرًا تَزَوَّجْتَ أَمْ ثَيِّبًا قُلْتُ بَلْ ثَيِّبًا قَالَ فَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُکَ قَالَ فَلَمَّا قَدِمْنَا ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ فَقَالَ أَمْهِلُوا حَتَّی تَدْخُلُوا لَيْلًا أَيْ عِشَائً لِکَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ قَالَ وَحَدَّثَنِي الثِّقَةُ أَنَّهُ قَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ الْکَيْسَ الْکَيْسَ يَا جَابِرُ يَعْنِي الْوَلَدَ
مسدد، ہشیم، سیار، شعبی، جابر کہتے ہیں کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں شریک ہوا، جب ہم واپس ہوئے تو میں ایک سست رفتار اونٹ پر جلد جلدچلنے کی کوشش کرنے لگا، ایک سوار میرے پیچھے سے آکر مجھے ملا، میں نے دیکھا تو وہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم تھے، آپ نے پوچھا اتنی جلدی کیوں کر رہا ہے، میں نے کہا کہ میری نئی نئی شادی ہوئی ہے، آپ نے فرمایا کنواری سے یا بیوہ سے؟ میں نے کہا بیوہ سے، آپ نے فرمایا کنواری سے کیوں نہیں کی کہ وہ تجھ سے کھیلتی اور تو اس سے کھیلتا، جب ہم مدینہ پہنچے اور گھر میں داخل ہونا چاہا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا انتظار کرو، یہاں تک کہ عشاء کاوقت آجائے، تو گھر میں داخل ہونا تاکہ (عورت) اپنے پراگنندہ بالوں میں کنگھی کرلے اور زیرناف بالوں کو صاف کرلے، راوی کا بیان ہے کہ مجھ سے ایک ثقہ آدمی نے اس حدیث میں بیان کیا، آپ نے فرمایا اے جابر! کیس کیس یعنی بچے کی خواہش کر-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment