کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
اس شخص کی دلیل جس نے تین طلاقوں کو جائز کہا ہے
حدیث نمبر
4893
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَجُلًا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فَتَزَوَّجَتْ فَطَلَّقَ فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَحِلُّ لِلْأَوَّلِ قَالَ لَا حَتَّی يَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا کَمَا ذَاقَ الْأَوَّلُ
محمدبن بشار، یحییٰ، عبید ﷲ ، قاسم، بن محمد، حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاق دیدی تو اس عورت نے (دوسرا) نکاح کرلیا پھراس نے بھی طلاق دے دی تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا کہ کیا وہ پہلے شوہرکے لیےحلال ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں جب تک کہ اس کاشوہراس سے لطف اندوز نہ ہولے جس طرح پہلا شوہرلطف اندوز ہوا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment