کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
اللہ کا قول کہ عورتیں اپنی زینت اپنے شوہروں کے سوا کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں، لم یظہروا علی عوراۃالنساء تک
حدیث نمبر
4882
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ اخْتَلَفَ النَّاسُ بِأَيِّ شَيْئٍ دُووِيَ جُرْحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ فَسَأَلُوا سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ وَکَانَ مِنْ آخِرِ مَنْ بَقِيَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ فَقَالَ وَمَا بَقِيَ مِنْ النَّاسِ أَحَدٌ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي کَانَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلَام تَغْسِلُ الدَّمَ عَنْ وَجْهِهِ وَعَلِيٌّ يَأْتِي بِالْمَائِ عَلَی تُرْسِهِ فَأُخِذَ حَصِيرٌ فَحُرِّقَ فَحُشِيَ بِهِ جُرْحُهُ
قتیبہ بن سعید، سفیان، ابوحازم کہتے ہیں کہ لوگوں میں اختلاف ہوگیا کہ احد کے دن نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے زخم کاعلاج کس چیز سے کیا گیا، لوگوں نے سہل بن سعد ساعدی سے جومدینہ میں آخری صحابی بچ گئے تھے، اس کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ مجھ سے زیادہ اس کا جاننے والااب کوئی نہیں رہا، حضرت فاطمہ رضی ﷲ عنہا آپ کے چہرے سے خون دھورہی تھیں اور حضرت علی رضی ﷲ عنہ اپنی ڈھال میں پانی لا کر ڈال رہے تھے، ایک چٹائی لا کر جلائی گئی اور اس سے آپ کا زخم بھر گیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment