Saturday, March 26, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:478, Total Hadith no: 3014

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَی صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ وَالَّذِينَ عَلَی إِثْرِهِمْ کَأَشَدِّ کَوْکَبٍ إِضَائَةً قُلُوبُهُمْ عَلَی قَلْبِ رَجُلٍ وَاحِدٍ لَا اخْتِلَافَ بَيْنَهُمْ وَلَا تَبَاغُضَ لِکُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ کُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا يُرَی مُخُّ سَاقِهَا مِنْ وَرَائِ لَحْمِهَا مِنْ الْحُسْنِ يُسَبِّحُونَ اللَّهَ بُکْرَةً وَعَشِيًّا لَا يَسْقَمُونَ وَلَا يَمْتَخِطُونَ وَلَا يَبْصُقُونَ آنِيَتُهُمْ الذَّهَبُ وَالْفِضَّةُ وَأَمْشَاطُهُمْ الذَّهَبُ وَوَقُودُ مَجَامِرِهِمْ الْأَلُوَّةُ قَالَ أَبُو الْيَمَانِ يَعْنِي الْعُودَ وَرَشْحُهُمْ الْمِسْکُ وَقَالَ مُجَاهِدٌ الْإِبْکَارُ أَوَّلُ الْفَجْرِ وَالْعَشِيُّ مَيْلُ الشَّمْسِ إِلَی أَنْ أُرَاهُ تَغْرُبَ

ابو الیمان شعیب ابوالزناد اعرج حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں داخل ہونے والے سب سے پہلے گروہ کے چہرے ایسے (چمک رہے) ہوں گے جیسے چودہویں رات کا چاند اور جوان کے بعد داخل ہوں گے ان کے چہرے ایسے ہونگے جیسے بہت زیادہ چمکدار ستارہ سب کے سب ایک دل ہوں گے نہ ان میں کوئی اختلاف ہوگا نہ بغض و حسد ہر آدمی کی دو بیویاں ہونگی نزاکت حسن کی وجہ سے ان کی پنڈلیوں کا گودا گوشت کے اوپر سے دکھائی دے گا ہر صبح و شام ﷲ کی تسبیح کریں گے نہ وہ بیمار ہوں گے نہ انہیں ناک کی ریزش آئے گی نہ تھوک آئے گا ان کے برتن سونے اور چاندی کے اور کنگھیاں سونے کی ہونگی ان کی انگیٹھیوں میں عود سلگتا رہے گا اور ان کا پسینہ مشک (جیسا خوشبودار) ہوگا مجاہد نے کہا کہ ابکار کے معنی اول صبح اور عشی کے معنی سورج کا غروب ہونے کے لئے ڈھل جانا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = جنت کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  478
ٹوٹل حدیث نمبر  3014


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment