Saturday, March 26, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:471, Total Hadith no: 3007

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ ح و قَالَ لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ حَدَّثَنَا ابْنُ عَمِّ نَبِيِّکُمْ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي مُوسَی رَجُلًا آدَمَ طُوَالًا جَعْدًا کَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوئَةَ وَرَأَيْتُ عِيسَی رَجُلًا مَرْبُوعًا مَرْبُوعَ الْخَلْقِ إِلَی الْحُمْرَةِ وَالْبَيَاضِ سَبِطَ الرَّأْسِ وَرَأَيْتُ مَالِکًا خَازِنَ النَّارِ وَالدَّجَّالَ فِي آيَاتٍ أَرَاهُنَّ اللَّهُ إِيَّاهُ فَلَا تَکُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَائِهِ قَالَ أَنَسٌ وَأَبُو بَکْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْرُسُ الْمَلَائِکَةُ الْمَدِينَةَ مِنْ الدَّجَّالِ

محمد بن بشارح غندر شعبہ قتادہ (دوسری سند) خلیفہ یزید بن زریع سعید قتادہ ابوالعالیہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس رات معراج ہوئی تو میں نے حضرت موسیٰ کو دیکھا کہ وہ گندمی رنگت دراز قد اور گھنگریالے بال ہیں گویا کہ وہ قبیلہ شنوہ کے ایک آدمی ہیں اور میں نے حضرت عیسیٰ کو دیکھا کہ میانہ قد درمیانہ اعضاء سرخ و سفید رنگ سیدھے بال والے ہیں اور میں نے مالک یعنی داروغہ جہنم کو اور دجال کو دیکھا یہ نشانیاں منجملہ ان نشانیوں کے تھیں جو ﷲ تعالیٰ نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کو اس رات دکھائی تھیں لہذا ﷲ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہونے میں تجھے قطعا شک نہ ہونا چاہیے ابن عباس اور ابوبکرہ نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ دجال سے مدینہ کی حفاظت فرشتے کریں گے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = جب کوئی تم میں سے آمین کہتا ہے اور آسمان میں فرشتے بھی آمین کہتے ہیں سو ان دونوں کی آمین جب مل جائے تو اس کہنے والے آدمی کے سب پچھلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  471
ٹوٹل حدیث نمبر  3007


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment