Saturday, March 26, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:480, Total Hadith no: 3016

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةُ سُنْدُسٍ وَکَانَ يَنْهَی عَنْ الْحَرِيرِ فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْهَا فَقَالَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْ هَذَا

عبد ﷲ بن محمد جعفی یونس بن محمد شیبان قتادہ حضرت انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو ایک ریشمی جبہ ہدیہ میں دیا گیا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم ریشمی کپڑے کے استعمال سے منع فرمایا کرتے تھے وہ لوگوں کو پسند آیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے سعد بن معاذ کے رومال جنت میں اس سے بھی زیادہ اچھے ہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = جنت کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  480
ٹوٹل حدیث نمبر  3016


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment