Tuesday, March 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:86, Total Hadith no: 2622

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ يَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ النَّاسُ مَقْفَلَهُ مِنْ حُنَيْنٍ فَعَلِقَهُ النَّاسُ يَسْأَلُونَهُ حَتَّی اضْطَرُّوهُ إِلَی سَمُرَةٍ فَخَطِفَتْ رِدَائَهُ فَوَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَعْطُونِي رِدَائِي لَوْ کَانَ لِي عَدَدُ هَذِهِ الْعِضَاهِ نَعَمًا لَقَسَمْتُهُ بَيْنَکُمْ ثُمَّ لَا تَجِدُونِي بَخِيلًا وَلَا کَذُوبًا وَلَا جَبَانًا

ابوالیمان، شعیب، زہری، عمر بن محمد بن جبیر بن مطعم، محمد بن جبیر کہتے ہیں کہ مجھ سے جبیر بن مطعم نے بیان کیا کہ غزوہ حنین سے لوٹتے وقت ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمرکاب جا رہے تھے اور آپ کے ہمراہ کچھ اور لوگ بھی تھے، چند دیہاتی آپ کو لپٹ گئے، اور کچھ مانگنے لگے، یہاں تک کہ وہ درخت کے نیچے آپ کو لے گئے اور آپ کی چادر انہوں نے اتار لی، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں ٹھہر کر فرمایا میری چادر دیدو اگر میرے پاس ان درختوں کے برابر بکریاں ہوتیں، تو میں وہ تم کو تقسیم کردیتا، بخدا میں کنجوس جھوٹا بھر وپیا اور بزدل نہیں ہوں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = لڑائی میں بہادری اور بزدلی دکھانے والے کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  86
ٹوٹل حدیث نمبر  2622


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment