Saturday, November 20, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1004


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کسوف کا بیان
باب
ان روایات کا بیان جو قرآن کے سجدوں اور اس کے سنت ہونے کے متعلق آئی ہیں
حدیث نمبر
1004
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْأَسْوَدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجْمَ بِمَکَّةَ فَسَجَدَ فِيهَا وَسَجَدَ مَنْ مَعَهُ غَيْرَ شَيْخٍ أَخَذَ کَفًّا مِنْ حَصًی أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَی جَبْهَتِهِ وَقَالَ يَکْفِينِي هَذَا فَرَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِکَ قُتِلَ کَافِرًا
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، ابواسحاق، اسود، عبدﷲ (بن مسعود) سے روایت کرتے ہیں عبد ﷲ بن مسعود نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ میں سورہ نجم تلاوت فرمائی تو سوا اس ایک بڈھے کے تمام ساتھیوں نے سجدہ کیا اس بڈھے نے ایک مٹھی کنکر، یا مٹی لی، اور اس کو پیشانی کی طرف لگایا اور کہا کہ مجھے یہ کافی ہے میں نے دیکھا کہ وہ (امیہ بن خلف) اس کے بعد حالت کفر ہی میں قتل کیا گیا۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment