Saturday, November 20, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1007


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کسوف کا بیان
باب
 سورۃ نجم میں سجدہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1007
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ سُورَةَ النَّجْمِ فَسَجَدَ بِهَا فَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنْ الْقَوْمِ إِلَّا سَجَدَ فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ کَفًّا مِنْ حَصًی أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَی وَجْهِهِ وَقَالَ يَکْفِينِي هَذَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدُ قُتِلَ کَافِرًا
حفص بن عمر، شعبہ، ابواسحاق، اسود، عبد ﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سورہ نجم پڑھی تو اس میں سجدہ کیا تو تمام لوگوں نے سجدہ کیا اس جماعت میں سے ایک شخص نے ایک مٹھی کنکر یا مٹی لی اور اس کو اپنی پیشانی کی طرف اٹھایا اور کہا کہ مجھے یہ کافی ہے عبدﷲ نے بیان کیا کہ میں نے اس کے بعد اس کوحالت کفر میں مقتول دیکھا۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment