کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
مکہ میں داخل ہونے سے پہلے ذی طویٰ میں اور مکہ سے واپسی کے وقت اس بطحاء میں اترنے کا بیان جوذی الحلیفہ میں ہے۔
حدیث نمبر
1652
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ سُئِلَ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ الْمُحَصَّبِ فَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ نَزَلَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعُمَرُ وَابْنُ عُمَرَ وَعَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ يُصَلِّي بِهَا يَعْنِي الْمُحَصَّبَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ أَحْسِبُهُ قَالَ وَالْمَغْرِبَ قَالَ خَالِدٌ لَا أَشُکُّ فِي الْعِشَائِ وَيَهْجَعُ هَجْعَةً وَيَذْکُرُ ذَلِکَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبدﷲ بن عبدالوہاب، خالد بن حارث بیان کرتے ہیں کہ عبیدﷲ سے محصب کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے نافع کا قول نقل کیا کہ اس جگہ پر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اور عمر اور ابن عمر رضی ﷲ عنہ اترے اور نافع سے روایت کیا ہے کہ ابن عمر رضی ﷲ عنہ وہاں یعنی محصب میں ظہر اور عصر کی نماز پڑھتے تھے، میں خیال کرتا ہوں کہ انہوں نے کہا کہ مغرب کی نماز پڑھی، خالد کا بیان کیا ہے مجھے عشاء کے متعلق شک نہیں ہے کہ وہاں تھوڑی دیر سوتے اور یہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے منقول ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment