Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1676


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
عمرہ کرنے والا کب احرام سے باہر ہوتا ہے؟۔
حدیث نمبر
1676
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ مَوْلَی أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ کَانَ يَسْمَعُ أَسْمَائَ تَقُولُ کُلَّمَا مَرَّتْ بِالحَجُونِ صَلَّی اللَّهُ عَلَی رَسُولِهِ مُحَمَّدٍ لَقَدْ نَزَلْنَا مَعَهُ هَا هُنَا وَنَحْنُ يَوْمَئِذٍ خِفَافٌ قَلِيلٌ ظَهْرُنَا قَلِيلَةٌ أَزْوَادُنَا فَاعْتَمَرْتُ أَنَا وَأُخْتِي عَائِشَةُ وَالزُّبَيْرُ وَفُلَانٌ وَفُلَانٌ فَلَمَّا مَسَحْنَا الْبَيْتَ أَحْلَلْنَا ثُمَّ أَهْلَلْنَا مِنْ الْعَشِيِّ بِالْحَجِّ
احمدبن عیسی، ابن وہب، عمرو، ابوالاسود عبدﷲ اسماء بنت ابی بکر کے غلام سے روایت ہے وہ اسماء کہتے ہوئے سنتے تھے جب بھی حجون کے پاس سے گزرتیں کہ ﷲ! محمد صلی ﷲ علیہ وسلم پر اپنی رحمت نازل فرمائے ہم آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ اسی جگہ پر اترے اور اس زمانہ میں ہم لوگ ہلکے تھے ہماری سواریاں کم تھیں، سامان تھوڑا تھا میں نے اور میری بہن عائشہ اور زبیر اور فلاں فلاں شخص نے عمرہ کیا جب ہم نے خانہ کعبہ کو چھو لیا تو ہم لوگوں نے احرام کھول ڈالا پھر ہم نے شام کے وقت حج کا احرام باندھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment