کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
فدیہ میں نصف صاع کھانا کھلانے کا بیان۔
حدیث نمبر
1697
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ قَالَ جَلَسْتُ إِلَی کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَسَأَلْتُهُ عَنْ الْفِدْيَةِ فَقَالَ نَزَلَتْ فِيَّ خَاصَّةً وَهِيَ لَکُمْ عَامَّةً حُمِلْتُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَلَی وَجْهِي فَقَالَ مَا کُنْتُ أُرَی الْوَجَعَ بَلَغَ بِکَ مَا أَرَی أَوْ مَا کُنْتُ أُرَی الْجَهْدَ بَلَغَ بِکَ مَا أَرَی تَجِدُ شَاةً فَقُلْتُ لَا فَقَالَ فَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاکِينَ لِکُلِّ مِسْکِينٍ نِصْفَ صَاعٍ
ابوالولید، شعبہ، عبدالرحمن بن اصبہانی، عبدﷲ بن معقل بیان کرتے ہیں کہ میں کعب بن عجرہ رضی ﷲ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو ان سے میں نے فدیہ کے متعلق دریافت کیا تو کہا کہ یہ آیت خاص کر میرے متعلق نازل ہوئی لیکن اسکا حکم تم سب کے لئے عام ہے، میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس اٹھا کر لایا گیا اور جوئیں میرے چہرے پر گر رہی تھیں، آپ نے فرمایا میں یہ نہیں سمجھتا تھا کہ تمہاری بیماری اس حد تک پہنچ گئی ہوگی، کیا تجھے ایک بکری مل سکتی ہے میں نے کہا نہیں، آپ نے فرمایا کہ تین روزے رکھو یا چھے مسکینوں کو کھانا کھلاؤ ہر مسکین کو نصف صاع دو۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment