Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1722


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
محرم کے موزے پہننے کا بیان جب کہ اس کے پاس جوتیاں نہ ہوں۔
حدیث نمبر
1722
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنْ الثِّيَابِ فَقَالَ لَا يَلْبَسْ الْقَمِيصَ وَلَا الْعَمَائِمَ وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ وَلَا الْبُرْنُسَ وَلَا ثَوْبًا مَسَّهُ زَعْفَرَانٌ وَلَا وَرْسٌ وَإِنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّی يَکُونَا أَسْفَلَ مِنْ الْکَعْبَيْنِ
احمد بن یونس، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، سالم، عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ محرم کون سے کپڑے پہنے؟ آپ نے فرمایا نہ قمیص پہنے اور نہ پائجامہ، نہ عمامہ، اور نہ ٹوپی پہنے اور نہ ایسا کپڑا پہنے جس میں زعفران یا ورس لگی ہو اور اگر اس کے پاس جوتیاں نہ ہوں تو موزے پہن لے اور ان کو ٹخنوں سے نیچا کر لے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment