Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1727


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
ناواقفیت میں کوئی شخص قمیص پہنے ہوئے احرام باندھ لے۔
حدیث نمبر
1727
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا عَطَائٌ قَالَ حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ جُبَّةٌ فِيهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ أَوْ نَحْوُهُ کَانَ عُمَرُ يَقُولُ لِي تُحِبُّ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ أَنْ تَرَاهُ فَنَزَلَ عَلَيْهِ ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ اصْنَعْ فِي عُمْرَتِکَ مَا تَصْنَعُ فِي حَجِّکَ وَعَضَّ رَجُلٌ يَدَ رَجُلٍ يَعْنِي فَانْتَزَعَ ثَنِيَّتَهُ فَأَبْطَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابوالولید، ہمام، عطاء، صفوان بن یعلی، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ ایک آدمی آپ کے پاس آیاجو چوغہ پہنے ہوئے تھاجس پر زرد خوشبو یا اسی قسم کی چیز کانشان تھا اور عمر رضی ﷲ عنہ مجھ سے کہتے تھے کیا تم پسند کرتے ہو کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم پر وحی اتر رہی ہو تو اس وقت دیکھو، چناچہ آپ پر وحی نازل ہوئی پھر وہ کیفت زائل ہوگئی تو آپ نے فرمایا کہ اپنے عمرے میں وہی کام کرو جو تم اپنے حج میں کرتے ہو اور ایک شخص نے دوسرے کے ہاتھ میں دانت سے کاٹا اسنے ہاتھ کھینچ لیا تو دوسرے کا دانت اکھڑ گیا- نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اسکو باطل قرار دیا یعنی کچھ معاوضہ نہیں دلایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment