کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
محرم جب مرجائے تو اس کی تجہیز و تکفین کے طریقوں کا بیان۔
حدیث نمبر
1730
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا کَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَقَصَتْهُ نَاقَتُهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَمَاتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَکَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ وَلَا تَمَسُّوهُ بِطِيبٍ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا
یعقوب بن ابراہیم، ابوبشر، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص جو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ اس کی اونٹنی نے اس کی گردن توڑ دی اور وہ مرگیا اس حال میں کہ وہ محرم تھا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو پانی اور بیری سے غسل دو اور کپڑوں میں اسے کفن دو اور اسے خوشبو نہ لگاؤ اور نہ اس کا سر ڈھانپو اور نہ اسے حنوط لگاؤ اس لیے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کو لبیک کہتا ہوا اٹھائے گا۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment