Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1743


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
کعبہ کی طرف پیدل جانے کی نذر ماننے کا بیان۔
حدیث نمبر
1743
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَمْشِيَ إِلَی بَيْتِ اللَّهِ وَأَمَرَتْنِي أَنْ أَسْتَفْتِيَ لَهَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَفْتَيْتُهُ فَقَالَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِتَمْشِ وَلْتَرْکَبْ قَالَ وَکَانَ أَبُو الْخَيْرِ لَا يُفَارِقُ عُقْبَةَ
ابراہیم بن موسیٰ، ہشام بن یوسف، ابن جریج، سعید بن ابی ایوب، یزید بن ابی حبیب، ابوالخیر، عقبہ بن عامر سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ میری بہن نے خانہ کعبہ تک پیدل چل کر جانے کی نذر مانی اور مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لئے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کروں- چناچہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے دریافت کیا- آپ نے فرمایا کہ پیدل چلے اور سوار بھی ہوجائے اور ابوالخیر ہمیشہ عقبہ کے ساتھ رہتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment